اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

واپڈا آبی وسائل سے قومی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے: چیئرمین واپڈا

21 Mar 2024
21 Mar 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) کا کہنا ہے واپڈا آبی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے پانی کے عالمی دِن کے حوالے سے پیغام میں کہا پانی زندگی کی بقا اور انسانی ترقی کے لئے ناگزیر ہے، اللہ نے پاکستان کو وافر آبی وسائل سے نوازا ہے، پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کے لئے پُر عزم ہیں۔

انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) کا کہنا تھا واپڈا آٹھ بڑے منصوبوں پر مشتمل ایک بڑے ترقیاتی پروگرام پر عمل درآمد کر رہا ہے، 8 زیر تعمیر منصوبوں کی تکمیل پر وافر پانی میسر آئے گا، سستی پن بجلی بھی حاصل ہو گی، واپڈا کے زیر تعمیر منصوبوں میں دیامر بھاشا ڈیم، مہمند ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ قابلِ ذکر ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ، کرم تنگی ڈیم، نائے گاج ڈیم، کچھی کینال کی توسیع بھی زیر تعمیر منصوبوں میں شامل ہیں، زیر تعمیر منصوبے 2024 سے 2029 تک مرحلہ وار مکمل ہوں گے، زیر تعمیر منصوبوں کی بدولت پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں 9.7 ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہو گا، منصوبوں کی تکمیل سے 3.9 ملین ایکڑ مزید اراضی سیراب ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے