اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شجرکاری کے فروغ کیلئے شہریوں میں 80 ہزار پودے تقسیم

22 Mar 2024
22 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کی جانب سے شجرکاری کے فروغ کیلئے شہریوں میں 80 ہزار پودے تقسیم کردیے گئے ۔

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے لاہور کے 30 سے زائد مقامات پر شہریوں میں مفت پودے تقسیم کئے ۔ لبرٹی، چیئرنگ کراس، جیل روڈ، استنبول چوک، ہمدرد چوک، چوبرچی اور شاہدرہ سمیت اہم شاہراؤں پر شہریوں میں 80 ہزار سے زائد چھوٹے درخت اور پودے تقسیم کیے گئے ۔

محمود بوٹی کے مقام پر اربن فاریسٹ کا پودا لگا کر شجر کاری مہم آغاز کیا گیا ۔ تقریب میں طلبہ اور مالیوں نے 20 ہزار سے زائد پودے لگائے ۔ ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا تھا شہریوں میں شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے پلانٹ فار پاکستان مہم کا انعقاد کیا گیا ۔ شہر کو سرسبز بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے