(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے جوگنگ کرنیوالے حضرات کے مزاج میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق تحقیق جاری کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق10 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا پر تجزیہ کرنے والے محققین کا کہنا تھا کہ جوگنگ کرنے والے افراد اگر چاہتے ہیں کہ کم غصہ کریں تو یوگا یا ایروبک کرنا شروع کریں۔تحقیق کےسربراہ کا کہنا تھا کہ تحقیق کا نتیجہ حیران کن تھا،محققین کو جوگنگ کے بجائے باکسنگ جیسی سرگرمیوں سے غصے میں اضافے کی توقع تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبول رائے کے مطابق جوگنگ کرنے سے غصے اور جارح مزاجی میں کمی واقع ہوتی ہے لیکن ایسا نہیں ہوتا۔جوگنگ پر جانا قلبی صحت کے لیے تو بہتر ہے لیکن غصے پر قابو پانے کے لیے یہ اچھا نہیں۔ تحقیق میں جوگنگ کا تعلق بالخصوص غصے میں اضافے سے پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ایسا ہونے کی ممکنہ وجہ اس میں شامل بار بار ایک جیسی حرکات ہو سکتی ہیں، جو اکتاہٹ کا سبب بنتے ہوئے غصے میں اضافہ کر سکتی ہیں۔