اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الہٰی جیل کے واش روم میں گرگئے، ہڈی میں فریکچر ہوگیا: رپورٹ

19 Mar 2024
19 Mar 2024

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی واش روم میں گرگئے۔

لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کی جس دوران اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے  پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹ پیش کی۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہٰی پرسوں گرگئے جس سے ان کو فریکچر ہوا ہے، وہ 17 مارچ کو واش روم میں گرگئے تھے۔

بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی تعداد پوری نہ ہونے پر فرد جرم عائد نہیں کی اور فرد جرم کے لیے ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

عدالت نے کیس پر مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے