اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ملتان سلطانز کی کوچ الیگزینڈرا ہارٹلی بھی روزے رکھنے لگیں

17 Mar 2024
17 Mar 2024

(ویب ڈیسک) ملتان سلطانز کی سپن باؤلنگ کوچ الیگزینڈرا ہارٹلی نے کھلاڑیوں کے روزے رکھنے سے متاثر ہوکر خود بھی روزے رکھنا شروع کر دیے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویو میں الیگزینڈرا ہارٹلی کا کہنا تھا کہ  میں بھی رمضان کے روزے رکھ رہی ہوں، میں محسوس کرنا چاہتی ہوں کہ  یہ لوگ روزے رکھ کر شام میں کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں۔

الیگزینڈرا ہارٹلی کے مطابق ہم صبح 4 بجے کھانا کھاتے ہیں اور اس کے بعد پورا دن بھوکا رہتے ہیں، ہم شام میں روزہ کھولتے ہیں پھرسب لوگ نماز  پڑھنے جاتے ہیں۔

سپن کنسلٹنٹ ملتان سلطانز کا کہنا ہے کہ روزہ رکھنا مشکل کام ہے، مجھے پیاس کا بہت احساس ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے