اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایکس کی بندش کیخلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض دور

13 Mar 2024
13 Mar 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس (ٹویٹر ) کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا ایپ ایکس (ٹویٹر ) کی بندش کے خلاف جسٹس شاہد بلال حسن نے حافظ شاکر محمود کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

سوشل میڈیا ایپ ایکس (ٹویٹر ) کی بندش کے خلاف درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار کا اپنے موقف میں کہنا ہے کہ آئینی طور پر کسی شہری کی آزادی کو چھینا نہیں جاسکتا، ایکس (ٹویٹر) کو بند کرکے آزادی اور بنیادی حقوق چھیننے کے برابر ہے۔

درخواست گزار نے  استدعا کی کہ عدالت ایکس کی سروسز کی بندش کو فوری طور پر کھولنے کا حکم دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے