اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کبریٰ خان نےگوہر رشید سے رومانوی تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

13 Mar 2024
13 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ وماڈل کبری خان نے ساتھی اداکار گوہر رشید سے رومانوی تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

حال ہی میں کبریٰ خان نے ایک انٹرویو کے دوران جہاں مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی وہیں انہوں نے گوہر رشید سے اپنےتعلقات کی افواہوں پر بھی لب کشائی کردی۔

انٹرویو کے دوران گوہر سے رومانوی تعلقات کی افواہیں پھیلانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہوگیا تو یہ آپ لوگوں کی وجہ سے ہوگا، آپ لوگوں نے اتنا دباؤ ڈالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی خبریں 8 سال سے چل رہی ہیں اب مجھے ان سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

 میزبان کی جانب سے محبت سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نہیں، آپ مجھ سے یہ سوال نہیں پوچھ سکتیں، کیا پتا میں سوشل میڈیا پر اچانک کوئی سرپرائز دے دوں، شاید میں پہلے سے شادی شدہ ہوں۔

واضح رہے کہ  اداکارہ کبری خان اور گوہر رشید کے تعلقات سے متعلق افواہیں اکثر وبیشتر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہیں جس کی گوہر رشید تردید کرچکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے