اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

محب مرزا اور صنم سعید نے شادی کے بعد ایک دوسرے کو کیا تحفہ دیا تھا؟

12 Mar 2024
12 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے شوہر محب مرزا کی جانب سے ملنے والے پہلے تحفے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

صنم سعید حال ہی میں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے اپنے شوہر کے شو میں شریک ہوئیں جس دوران شو میں شریک شخصیات میں سے ایک نے صنم سے سوال کیا کہ آ پ کو شادی کے بعد محب کی طرف سے پہلا تحفہ کیا دیا گیا تھا؟

صنم نے اس سوال کے جواب میں  ہاتھ میں پہنی رنگ دکھاتے ہوئے بتایا کہ محب نے مجھے ’ایمرالڈ رنگ‘ تحفے میں دی تھی۔

دوسری جانب جب یہی سوال محب سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ’ صنم نے مجھے ’ٹام فورڈ اوڈ ووڈ کا پرفیوم‘ تحفے میں دیا تھا۔

خیال رہے کہ  اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید نے گزشتہ برس مارچ میں اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کیا تھا، دونوں اداکاروں کی یہ دوسری شادی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے