08 Mar 2024
(لاہورنیوز) ڈی ایچ اے فیز 6 میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق شہری قمر عباس کا بیٹا 10 سالہ بلال گھر کے باہر کھیل رہا تھا، تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے بلال موقع پر دم توڑ گیا۔پولیس حکام کے مطابق ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، ملزم کی تلاش جاری ہے۔