08 Mar 2024
(لاہور نیوز) نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی، گورنر پنجاب ڈاکٹر بلیغ الرحمان نے نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد سے حلف لیا۔
حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،صوبائی وزراء اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔