اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل: لاہور قلندرز کا اسلام آباد کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف

06 Mar 2024
06 Mar 2024

(لاہورنیوز) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 9 میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف دے دیا۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔وین ڈرڈوسن 64 اور شاہین آفریدی 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس سے قبل بدھ کو کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی7 وکٹوں سے ہرا دیا۔کراچی کنگزکی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےخلاف فتح کے بعد لاہور قلندرزپلےآف سے باہر ہوگئی ہے۔ ملتان سلطانز پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔

 

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،پشاور اور کوئٹہ 9،9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔اسلام آباد کا چوتھا نمبر ہے۔ کراچی 6 پوائنٹس کے پانچویں اور لاہور قلندرز کا آخری نمبر ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے