اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

29 Feb 2024
29 Feb 2024

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے 16 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے پاکستان سپرلیگ سیزن 9 کے 16 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔

یاد رہے کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ایونٹ میں اپنے 4،4 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے کراچی کنگز 2 میں فاتح رہی اور 2 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک میں ناکامی اور 3 میچز میں فتح سے ہمکنار ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کراچی کنگز کی 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن ہے۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے