اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کھلاڑی بیویوں کے ساتھ کرکٹ ٹوور پر کیوں جاتے ہیں؟رمیز راجہ بول اٹھے

28 Feb 2024
28 Feb 2024

(ویب ڈیسک) سابق کرکٹر و چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو بیویوں کے ہمراہ ٹوور پر لیجانے پر بیان جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے بیان میں رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے میں کھلاڑیوں کو بیگمات کے ہمراہ ٹوور پر نہیں جانا چاہیے، کیونکہ انکا کرکٹ سے فوکس ہٹ کر دوسری جگہ چلا جاتا ہے، وہ بیویوں کو شاپنگ، بچوں کو دیکھنے میں لگ جاتے ہیں جس سے انکا ردھم خراب ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی ناقص پرفارمنس پر بیویاں خوامخواہ تنقید کی زد میں آتی ہیں، میں ایک ٹوور میں بھی اپنی بیگم کو ساتھ لے کر نہیں گیا کیونکہ مجھے اندازہ تھا کہ اہلیہ کی وجہ سے میرا فوکس کرکٹ سے ہٹ جائے گا۔رمیز راجہ نے کہا میں اب کرکٹ نہیں کھیلتا کمنٹری کرتا ہوں لیکن اگر میں اب بھی اہلیہ کو لے جاؤں تو ہوسکتا ہے کہ جو 8 گھنٹے میں کمنٹری کے دوران ہنستا مسکراتا نظر آتا ہوں، بیوی کے سامنے پہنچ کر میرا منہ اکڑ جائے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ چھوٹے بچوں کے ساتھ ٹریول تو کھلاڑیوں کو بٹھا دیتا ہے، اگر آپ اسٹیڈیم میں اچھی پرفارمنس نہ دے سکے تو ہوٹل پہنچ کر آپکو اہلیہ کو باہر لیکر جانا ہے، بچوں کی بھی دیکھ بھال کرنی ہے ایسے میں آپکا موڈ خراب ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے