اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فی الوقت انٹرنیشنل کرکٹ میری ترجیحات میں شامل نہیں: محمد عامر

25 Feb 2024
25 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ فی الوقت انٹرنیشنل کرکٹ میری ترجیحات میں شامل نہیں۔

مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران ریٹائرمنٹ کی واپسی سے متعلق سوال پر محمد عامر کا کہنا تھا کہ اگر میں کرکٹ نہ کھیل رہا ہوتا تو مجھے انٹرنیشنل کرکٹ کی کمی محسوس ہوتی، میں لیگ کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، میرے ذہن میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کے کم رفتار سے باؤلنگ کروانے پر تبصرہ کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ شاہین انجری سے واپس آئے ہیں اور ہمیں انہیں کچھ وقت دینا ہوگا۔

انہوں نے  لاہور قلندرز کی کپتانی کی وجہ سے شاہین آفریدی پر اضافی دباؤ کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ شاہین ایک پیشہ ور باؤلر ہیں، کپتانی کی وجہ سے ان پر کوئی دباؤ نہیں ہے، یہ سوچنا غلط ہے کہ کپتانی نے ان کی باؤلنگ کو متاثر کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے