اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

دفتر میں موجود کرسی آپ کو موت کے منہ میں دھکیل سکتی ہے!لیکن کیسے؟جانئے

12 Feb 2024
12 Feb 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ سارا دن کام کی وجہ سے لگاتار کرسی پر بیٹھنا جلد موت کے خطرے کو 16 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔

شائع ہونے والی تحقیق جو کہ تقریباً 13 سالوں میں 4 لاکھ 80 ہزار 688 شرکاء کے ساتھ کی گئی، میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ لوگ جو اپنا زیادہ تر وقت کرسی پر بیٹھ کر گزارتے ہیں ان لوگوں میں دل کے امراض (Cardiovascular Disease) سے مرنے کا خطرہ 34 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

بیشتر ماہرین کا مشورہ ہے کہ دفاتر میں کام کرنے والوں کو وقتاً فوقتاً تھوڑی سے اٹھر کر ٹہلنا چاہیے تاکہ جسم کے تمام حصے رواں رہیں اور خون کی گردش بھی معمول کے مطابق رہے۔جب ہم لمبے عرصے تک بنا کسی جسمانی حرکت کے اپنی سیٹ پر بیٹھے رہتے ہیں تو یہ صحت کے سنگین مسائل جیسے موٹاپے، ہائی بلڈ پریشر، ہائی بلڈ شوگر، کمر کے ارد گرد جسم کی اضافی چربی اور کولیسٹرول میں خطرناک قسم کے اضافے کا باعث بن سکتا ہے جس سے دل کے امراض اور کینسر جیسی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہمارے جسم کو حرکت دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اس لیے جب ہم بہت زیادہ دیر تک ایک ہی جگہ پر بیٹھتے ہیں تو جسمانی اعضا میں خرابیاں پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا کہ اگر آپ بغیر کسی جسمانی سرگرمی کے روزانہ 8 گھنٹے سے زیادہ وقت کے لیے بیٹھے رہتے ہیں تو آپ کے مرنے کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوتے ہیں جتنے کسی ایسے شخص کے جو موٹا پے کا شکار ہوتے ہیں یا بہت زیادہ سگریٹ پیتے ہیں۔

بہت سے لوگوں کے ذہن میں یہ تصورپایا جاتا ہےکہ کام کے بعد جم جانا بیٹھنے کے منفی اثرات کو منسوخ کر دے گا لیکن یاد رہے کہ اگر آپ باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں تب بھی زیادہ دیر تک بیٹھنا آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے