مریم نواز سے 7 نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات، ن لیگ میں شمولیت کا اعلان
(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے 7 نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
مریم نواز سے پی پی 240 بہاولنگر سے سہیل خان، پی پی 48 سیالکوٹ سے خرم ورک، پی پی 249 احمد پور شرقیہ سے شہزادہ گزین عباسی نے ملاقات کی۔
راجن پور سے خضر مزاری، پی پی 96 چنیوٹ سے ذوالفقار علی شاہ، پی پی 49 پسرور سے رانا فیاض اور پی پی 97 چنیوٹ سے ثاقب چدھڑ بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے، مریم نواز شریف نے آزاد ارکان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک دی اور ان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔
مریم نوازشریف نے کہا کہ آپ کا فیصلہ پاکستانی عوام کی مشکلات کے حل کا ذریعہ بنے گا، آپ کا اعتماد عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے میں محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرے گا۔آزاد ارکان اسمبلی نے محمد نوازشریف کی قیادت اور عوام کی خوشحالی کے ایجنڈے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔