تفریح
عاطف اسلم نے کس کے کہنے پر کرکٹ کو اپنا کیریئر نہیں بنایا؟گلوکار نے ماضی کی حقیقت بیان کردی
12 Feb 2024
12 Feb 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عاطف اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے والدین کے کہنے پر کرکٹ کو اپنا کیریئر نہیں بنایا تھا۔
اپنے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے گلوکار نے اپنے شاندار میوزک کیریئر کے ساتھ ساتھ ماضی کے مختلف دلچسپ واقعات کو بھی شیئر کیا ،عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ وہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتے تھے اور مستقبل میں ایک فاسٹ باولر بننا چاہتے تھے لیکن ان کے والدین اس پر راضی نہیں تھے۔
گلوکار کے مطابق ان کے والدین کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں اسکوپ نہیں ہے اور اس زمانے میں ایسا ہی تھا لیکن آج کل اس میں بہت اسکوپ ہے۔