اپ ڈیٹس
  • 294.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

منال خان نے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

12 Feb 2024
12 Feb 2024

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے اپنے بیٹے حسن اکرام کی تصویر مداحوں کیساتھ شیئر کر دی۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کے بیٹے "حسن اکرام" کی پیدائش کو تین ماہ ہو گئے ہیں، اس موقع پر اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹے کے ہمراہ لی گئی ایک تصویر مداحوں کیساتھ شیئر کی۔

مذکورہ تصویر میں منال خان اپنے گھر کے لان میں کھڑی ہیں اور گود میں بیٹے کو اٹھا رکھا ہے جبکہ تصویر میں ان کے بیٹے کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔

منال خان نے تصویر کے کیپشن میں بیٹے سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ "اور آپ تین ماہ کے ہوگئے ہیں"۔

اداکارہ کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں کچھ مداحوں نے ان سے درخواست کی کہ وہ اپنے بیٹے کا چہرہ دکھا دیں جبکہ شوبز ستاروں اور دیگر مداحوں کی جانب سے حسن اکرام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ اداکار احسن محسن اکرام اور منال خان ستمبر 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، یکم نومبر 2023 کو ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو دی تھی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے