11 Feb 2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کے مشہورگلوکار عاظم اظہرنے سوشل میڈیا پر انتظامیہ پر اپنا غصہ نکال دیا۔
تفصیلات کےمطابق عاصم اظہر نے انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ شیئرکی ہے جس میں گلوکار کا کہنا تھا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ بلآخر سسٹم پوری طرح بے نقاب ہوچکا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کو قطعاً یہ اُمید نہیں تھی کہ چھوٹے اور باخبر نوجوان باہر نکل کر لڑیں گے جیسے ہم لڑے تھے۔ اُنہیں یہ گمان تھا جیسے ہر بار الیکشن دھاندلی کی نذر ہوتا ہے اس بار بھی خاموشی سے ہوجائے گا۔