(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ سجل علی کی اداکار وہاج علی کے ساتھ رومانوی تصاویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
حال ہی میں سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں موجود تصاویر میں وہ وہاج علی کے ساتھ بیٹھے نظر آرہی ہیں۔
مذکورہ تصاویر ایک معروف کلاتھنگ برانڈ کیلئے کروائے گئے فوٹو شوٹ کا حصہ ہیں جس میں سجل علی نے پستہ رنگ کی سلیو لیس لانگ شرٹ اور کھلا ٹراؤزر زیب تن کررکھا ہے، اداکارہ ہاتھ میں پکڑے گلاب کے ساتھ نازک اداؤں سے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہیں۔
فوٹو شوٹ کے دوران دونوں کی کیمسٹری کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ کچھ مداح انہیں ڈرامے میں بطور جوڑی دیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔
اس جوڑی کی تعریف کرنے والوں میں وہاج علی اور سجل کی دوست و ساتھی اداکارہ مایا علی بھی شامل ہیں جنہوں نے کمنٹ سیکشن میں "اف خوبصورت" لکھا۔