اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جہانگیر ترین کا سیاست اور آئی پی پی کے چیئرمین کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

12 Feb 2024
12 Feb 2024

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے سیاست اور آئی پی پی کے چیئرمین کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس الیکشن میں میری حمایت کی اور اپنے مخالفین کو بھی مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔

جہانگیرترین نے کہا کہ میں پاکستانی عوام کی مرضی کا بے پناہ احترام کرتا ہوں، اس لئے میں نے آئی پی پی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور سیاست سے یکسر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، میں آئی پی پی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، اللہ کے فضل و کرم سے میں ذاتی حیثیت میں اپنی صلاحیت کے مطابق اپنے ملک کی خدمت کرتا رہوں گا، میری دعا ہے کہ آئندہ چند سالوں میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرتا ہوا نظر آئے۔

عبدالعلیم خان نے جہانگیر ترین کے استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کے اعلان پر ردعمل میں کہا کہ جہانگیر خان ترین کے فیصلے سے دلی طور پر دکھ ہوا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ جہانگیر ترین اعلیٰ پائے کے پروفیشنل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے