اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی سی ایل پاکستان کی یونائیٹڈ، زلمی اور گلیڈی ایٹرز کیساتھ شراکت داری

12 Feb 2024
12 Feb 2024

(اسامہ غوری) پاکستان کی تیزی سے ترقی کرنے والی کنزیومر الیکٹرانکس کمپنی ٹی سی ایل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں تین بڑی ٹیموں اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کر دیا۔

ٹی سی ایل کی جانب سے  دی کرکٹ لائف  کی ٹیگ لائن کے ساتھ اس شراکت داری کا مقصد پاکستانی شائقین کے لئے کرکٹ کے تجربے کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید بہتر بنانا ہے۔

آفیشل الیکٹرانکس سپانسر کے طور پر ٹی سی ایل پی ایس ایل کے پورے سیزن 9 میں شائقین کے مجموعی تجربے کو بڑھاتے ہوئے کرکٹ کے منظر نامے میں جدید ٹیکنالوجی اور تفریح لائے گا۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے ہیڈ آف مارکیٹنگ ٹی سی ایل ماجد خان نیازی نے کہا کہ ہم پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوش ہیں، ہم جانتے ہیں کہ کرکٹ پاکستان کا سب سے پسندیدہ کھیل ہے اور اس تعاون کا مقصد بھی ملک میں کرکٹ کلچر کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا اور شائقین کو ایک شاندار تجربہ فراہم کرنا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے کہا کہ ہم ٹی سی ایل پاکستان کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے شراکت داروں کی متاثر کن لائن اپ میں خوش آمدید کہتے ہیں، ہم ٹی سی ایل کی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ شائقین کے لئے دیکھنے کے تجربے میں انقلاب برپا کریں گے۔

اس تعاون کے بارے میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ ہم ٹی سی ایل کو اپنے آفیشل پارٹنر کے طور پر خوش آمدید کہتے ہیں اور ٹی سی ایل کے ساتھ ہماری یہ شراکت داری ایک گیم چینجر ہے۔

اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر  نے پی ایس ایل میں گلیڈی ایٹرز کی بطور برانڈ سپانسر شپ پر ٹی سی ایل پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اس تعاون کے ذریعے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے