اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عام انتخابات2024،نتائج کے بعد اداکار عدنان صدیقی نے بھی لب کشائی کردی

10 Feb 2024
10 Feb 2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکار عدنان صدیقی نے عام انتخابات 2024 کے نتائج کے بعد ملک میں انصاف اور شہری حقوق کی افسوسناک موت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز منظر عام پر آرہی ہیں جن میں دھاندلی کادعویٰ کیاجارہا ہے، جہاں پاکستانی عوام نتائج پر شدید ناراض ہے تو وہیں شوبز شخصیات بھی ناخوش نظر آرہی ہیں۔

عدنان صدیقی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک تعزیتی نوٹ جاری کیاجس میں اُنہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پاکستان کے دیگر عوام ملک میں انصاف اور شہری حقوق کی افسوسناک موت کا اعلان کرتے ہیں۔اداکار نے کہا کہ پاکستان کے قانون کی پاسداری کرنے والوں میں اخلاقیات کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

اُنہوں نے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے لوگوں کو صبر عطا فرمائے اور اس ناانصافی کوایک بار پھر ہمیشہ کے لیے ملک سے ختم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔عدنان صدیقی نے مزید کہا کہ یہ تعزیتی پیغام اُن لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے ان مظالم میں سہولت اور مدد فراہم کی، ہم یہ ظلم اور ناانصافی کبھی نہیں بھولیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے