اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سندھ پریمیئر لیگ میں شاہد آفریدی کی شاندار بلے بازی،بوم بوم کے بلے کی دھوم

02 Feb 2024
02 Feb 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی سندھ پریمئیر لیگ میں جارحانہ بیٹنگ کے چرچے ہونے لگے۔

سندھ پریمئیر لیگ (ایس پی ایل) کے پہلے ایڈیشن میں بےنظیر لال کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے سابق جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 32 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیل ڈالی۔سابق کرکٹر کا فٹنس لیول دیکھ کر ٹوئٹر (ایکس) پر شائقین نے انہیں خوب داد دی جبکہ کئی موجودہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے فٹ قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ 8 سال قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے 46 سالہ شاہد آفریدی اب بھی پاکستان کے بہترین پاور ہٹرز میں سے ایک ہیں۔ٹوئٹر پر ایک مداح نے لکھا کہ شاہد آفریدی کی بیٹنگ نے  چنائی ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف 1999 ٹیسٹ کی یاد دلادی جہاں انہوں نے بھارتی باولرز کی جم کر پٹائی کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے