01 Feb 2024
(لاہور نیوز) پنجاب میں نمونیا کی صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی، نمونیا مزید9 بچوں کی زندگیاں نگل گیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں نمونیا سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جس کے بعد پنجاب میں نمونیا سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 291تک پہنچ گئی ہے۔
ایک روز کے دوران صوبہ بھر سے نمونیا کے مزید 285 جبکہ لاہور میں140 کیسز رپورٹ ہوئے، صوبائی دارالحکومت میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 ہزار870 تک پہنچ گئی جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 12 ہزار 460سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسمِ سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی سموگ بھی ہے۔