اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیئرمین پی سی بی کا انتخاب 6 فروری کو ہو گا

30 Jan 2024
30 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کا انتخاب 6 فروری کو ہو گا جس کے لئے الیکشن کمشنر نے گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق قائم مقام چیئرمین و الیکشن کمشنر شاہ خاور  نے 10 رکنی گورننگ بورڈ کا اجلاس 6 فروری کو دوپہر 2 بجے طلب کیا ہے۔

اجلاس کا نوٹس پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین 2014 کی دفعات کے مطابق جاری کیا گیا ہے اور بورڈ کے تمام اراکین کی شرکت لازمی قرار دی گئی ہے۔

کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے لئے وزیراعظم کی جانب سے نامزد کردہ مصطفیٰ رمدے اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی امیدوار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے