اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ، داماد سمیت گھر کے ملازمین گرفتار

25 Jan 2024
25 Jan 2024

(لاہور نیوز) پولیس نے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر داماد سمیت گھر کے ملازمین کو گرفتار کر لیا۔

جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں ان کی رہائش گاہ پر تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے دوران پولیس نے چھاپہ مار کر پی ٹی آئی امیدوار اور ان کے گھر کے ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی، خواتین پر بھی تشدد کیا۔

جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن میں پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی اور زین قریشی کو بھی شرکت کرنا تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے