اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

توانائی شعبے کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے 1250 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ

22 Jan 2024
22 Jan 2024

(لاہور نیوز) آئی ایم ایف کی شرائط پر توانائی شعبے کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے 1250 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

توانائی شعبے کا 1250 ارب روپے گردشی قرضہ سیٹل کرنے کا پلان بھی آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کر دیا جائے گا، جبکہ پٹرولیم سیکٹر کیلئے 1000 ارب اور پاور سیکٹر کیلئے 250 ارب جاری کئے جائیں گے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو پلان کے متعلق بریفنگ دے دی گئی ، وزیر اعظم نے آئی ایم ایف سے منظوری کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔

آئی ایم ایف کی شرائط پرعملدرآمد کرتے ہوئے گردشی قرضے کیلئے رقم مختص کی جائے گی جبکہ جی ڈی سی ایل کو 600 ارب، پی پی ایل کو 150 ارب، جی ایچ پی ایل کو 170 ارب اور نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو بھی 100 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے وزیراعظم آفس کی جانب سے ہدایات کی گئی ہیں کہ وزارت خزانہ کی توانائی شعبے کے گردشی قرضہ کی سیٹلمنٹ کیلئے آئی ایم ایف سے منظوری لازمی ہے، منظوری کے بعد وزارت خزانہ 900 ارب روپے جاری کرے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ گردشی قرضہ کی سیٹلمنٹ سے ٹیکس کی مد میں 800 ارب روپے موصول ہوں گے، گردشی قرضہ کی سیٹلمنٹ کیلئے رقم جاری ہونے سے مالیاتی خسارہ نہیں بڑھے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے