اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کھلاڑیوں کو اعتماد دیئے بغیر پرفارمنس نہیں ہو گی: انضمام الحق

22 Jan 2024
22 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر و کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو اعتماد دیئے بغیر پرفارمنس نہیں ہو گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ساڑھے 6 ماہ ہماری کرکٹ کے لیے اچھے نہیں رہے، کسی کو بھی 3 یا 6 ماہ کے لیے نہیں لانا چاہیے، جب تک اعتماد نہیں دیں گے پرفارمنس نہیں ہو گی۔

سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں پرفارمنس اچھی نہیں رہی جبکہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہمیشہ مشکل ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ نوجوانوں کو لانا اچھا ہے لیکن صحیح وقت پر لایا جائے، بابر دنیا کا بہترین کھلاڑی ہے جب وہ دباؤ میں آ سکتا ہے تو نوجوان کیوں نہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے