اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

قومی سلامتی کمیٹی کا ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم

19 Jan 2024
19 Jan 2024

(ویب ڈیسک) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، ایئر اور نیول چیفس سمیت نگران وزیر خارجہ، خزانہ اور خفیہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاک ایران کشیدگی پر غور کیا گیا، وزارت خارجہ کے حکام کی جانب سے شرکا کو بریفنگ دی گئی، قومی سلامتی کمیٹی میں دفاعی اداروں کی جوابی سٹرائیک پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکا نے ایرانی جارحیت کے جواب میں موثر کارروائی پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا، کمیٹی نے پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کرنے کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہمارا جواب موثر اور اہداف کے حصول پر مبنی تھا، پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، تمام ہمسائیوں سے امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے سفارتی محاذ اور اعلیٰ عسکری حکام نے پاک ایران سرحدی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے