اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

8 فروری کا الیکشن پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا: حمزہ شہباز

18 Jan 2024
18 Jan 2024

(لاہور نیوز) نائب صدر ن لیگ اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ 8 فروری کا الیکشن پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔

حمزہ شہباز شریف نے انتخابی تیاریوں کے سلسلے میں ماڈل ٹاؤن لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک جس بھنور میں پھنسا ہوا ہے اس میں سے نواز شریف ہی نکال سکتے ہیں، مسلم لیگ ن متحد اور یکسو ہو کر اس الیکشن میں جا رہی ہے، ہمارا نصب العین عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانا اور ملک کو دوبارہ سے ترقی کی ڈگر پر ڈالنا ہے، نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے انہوں نے ملک و قوم کی فلاح کے عوامی اقدامات کئے، مہنگائی میں کمی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان میں واحد مسلم لیگ ن ہے جس نے جو کہا وہ کر کے دکھایا، چار سالوں تک بانی پی ٹی آئی نے عوام کو جھانسہ دے کر اقتدار کے مزے لوٹے، کرپشن کا بازار گرم کیا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ کارکن گھر گھر مسلم لیگ ن کا پیغام لے کر جائیں، کارکن اور ورکرز ہمارا اثاثہ اور دست و بازو ہیں، اس الیکشن میں ان کی انتھک محنت کی بدولت انشا اللہ مسلم لیگ ن جیت کر حکومت بنائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے