اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں دھند برقرار، موٹرویز مختلف مقامات سے بند

18 Jan 2024
18 Jan 2024

(لاہور نیوز) لاہور سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے، دھند کی وجہ سے شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہونے پر موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا، موٹروے ایم 1 کو رشکئی سے پشاور ٹول پلازہ اور برہان سے صوابی، ایم 2 کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے ٹھوکر نیاز بیگ تک بند کر دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم 3 کو فیض پور انٹرچینج سے درخانہ، ایم 4 کو فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں انٹرچینج، ایم 5 کو ظاہر پیر سے اُوچ شریف اور رحیم یار خان سے روہڑی، ایم 11 کو محمود بوٹی سے سمبڑیال ٹول پلازہ تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

سید عمران احمد نے مزید کہا ہے کہ مسافر ڈرائیونگ کے دوران آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور تیز رفتاری سے پرہیز کریں، کسی بھی معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے