اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نگران حکومت کا پی سی بی کے الیکشن کیلئے وزارت قانون کی معاونت لینے کا فیصلہ

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(لاہور نیوز) نگران حکومت نے پی سی بی کے الیکشن کیلئے وزارت قانون کی معاونت لینے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر فواد حسن فواد کی زیر صدارت پاکستان کرکٹ بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف، سلمان نصیر اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی سی بی کے الیکشن کیلئے وزارت قانون کی معاونت لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

فواد حسن فواد نے کہا کہ وزارت قانون کی رائے کی روشنی میں کرکٹ بورڈ کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اپنا کام جاری رکھے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے