اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل ڈی اے ٹیموں کا آپریشن، 8 غیر قانونی تعمیرات مسمار

16 Jan 2024
16 Jan 2024

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے ٹیموں کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

سمن آباد، فتح گڑھ اور ملتان روڈ کے اطراف 8 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون عائشہ مطاہر نے کی۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کرکے سوزو پارک کے قریب تین گھروں کی غیر قانونی مارکی میں منتقلی اور تعمیر کو مسمار کر دیا۔ سمن آباد میں غیر قانونی شو روم کی تعمیر کو بھی گرا دیا گیا۔

فتح گڑھ میں کینال روڈ پر تین دکانوں کی غیر قانونی تعمیر کو مسمار کر دیا گیا۔ ملتان روڈ پر بلڈنگ میں غیر قانونی پلرز کو بھی گرا دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے