اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جلو پارک سے ہرنوں کے غائب ہونے کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ریجن کا نوٹس

16 Jan 2024
16 Jan 2024

(لاہور نیوز) جلو پارک سے 7 ہرن غائب ہونے کے معاملے کا ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ریجن تنویر احمد جنجوعہ نے نوٹس لے لیا۔

جلو پارک سے ہرنوں کی گمشدگی کا تاحال سراغ نہ لگایا جا سکا۔ ابھی تک3 ہرن قریبی کھیتوں سے مل گئے لیکن 4 ہرن تاحال لاپتہ ہیں۔ جلو پارک سے جمعہ کی رات ہرن غائب ہونے کا واقعہ پیش آیا۔

ہرن لاپتہ ہونے پر ڈی جی وائلڈ لائف نے 4 ملازمین کو معطل کر دیا جبکہ سپروائزر سہیل اشرف کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ ذمہ دار ملازمین کو محکمے کی جانب سے جرمانہ بھی کیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر تنویر احمد جنجوعہ کا کہنا تھا باٹا پور پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے