اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسلم لیگ ن کا باقاعدہ انتخابی مہم کا اعلان، مریم کل اوکاڑہ میں جلسہ کریں گی

14 Jan 2024
14 Jan 2024

(لاہور نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن نے باقاعدہ انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نوازشریف کل اوکاڑہ کے اقبال سٹیڈیم میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ جلسہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کے سلسلے کی کڑی ہے، مریم نواز شریف مسلم لیگ ن کے منشور کے اہم نکات پر بات کریں گی۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ 8 فروری کوعوام کی فتح اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے اچھے دن واپس آئیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے