اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچز کا ریکارڈ صائم ایوب کے نام

13 Jan 2024
13 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں فیلڈرز نے 4 کیچز گرائے لیکن صائم ایوب نے میچ میں 4 کیچز لے کر قومی ٹیم کے لیے نیا ریکارڈ بنا دیا۔

صائم ایوب ایک میچ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ کیچ کرنے والے فیلڈر بن گئے، عالمی ریکارڈ میچ میں 5 کیچز کا ہے۔

میچ میں صائم ایوب نے 4 کیچز کیے جو ایک ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں کسی بھی پاکستانی فیلڈر کا نیا ریکارڈ ہے، اس سے پہلے یاسر شاہ نے 3 کیچز کا ریکارڈ بنایا تھا۔

ایک میچ میں سب سے زیادہ 5 کیچز کرنے کا عالمی ریکارڈ مالدیپ کے ڈبلیو جے مالنڈا کے پاس ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے