اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عام انتخابات: امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرستیں آج جاری کی جائینگی

11 Jan 2024
11 Jan 2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرستیں آج جاری کی جائیں گی۔

عام انتخابات کیلئے ایک اور اہم مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، کاغذات نامزدگی سے متعلق اپیلوں پر فیصلے ہوگئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرستیں آج جاری کی جائیں گی، امیدوار 12 جنوری تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن امیدواروں کو 13 جنوری کو انتخابی نشانات الاٹ کرے گا، سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار 6 فروری تک انتخابی مہم چلا سکیں گے۔

واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلوں پر فیصلوں کا کل آخری روز تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے