اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میدانی علاقوں میں دھند کا راج، ٹرینیں آج بھی تاخیرکا شکار

09 Jan 2024
09 Jan 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول آج بھی معمول پر نہ آسکا۔

کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 کراچی سے لاہور آنے والی پاکستان ایکسپریس 5 گھنٹے 15 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی، قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹے، خیبر میل ایکسپریس 3 گھنٹے 50 منٹ، رحمان بابا ایکسپریس 3 گھنٹے 40 منٹ جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹ تاخیر سے پہنچی۔

ملت ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ،تیز گام ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ،جعفر ایکسپریس 1 گھنٹہ 45 منٹ اور کراچی ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ لیٹ  ہوئی۔

گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ اور  فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے