اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

08 Jan 2024
08 Jan 2024

(لاہور نیوز) قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظورہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

الیکشن  ٹریبونل نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔

درخواست گزار نے  مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو تاحیات نااہلی کی سزا کی دی، نواز شریف سپریم کورٹ پر حملے میں بھی ملوث ہیں، ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی منظور کیے۔

اپیل کنندہ نے استدعا کی کہ ٹریبونل کاغذات نامزدگی کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے