اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کسانوں کی رہنمائی کیلئے ایپ تیار کرنے کا فیصلہ

08 Jan 2024
08 Jan 2024

(لاہور نیوز) محکمہ لائیو سٹاک پنجاب نے کسانوں کی رہنمائی کیلئے ایپ تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر لائیو سٹاک پنجاب ابراہیم حسن مراد کی زیر صدارت لاہور میں محکمہ لائیو سٹاک سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب میں صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے بتایا کہ ایپ کا نام لائیو سٹاک کسان رہنمائی ہو گا، اِس ایپ کے ذریعے صارف اپنی مطلوبہ معلومات حاصل کر سکتا ہے، ایپ میں خدمات کی فراہمی کے حوالے سے درجہ بندی ہو گی جو کہ عملے کی کارکردگی کو ظاہر کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کم ریٹنگ والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، بہترین کارکردگی دکھانے والے ویٹرنری سٹاف کو تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے جائیں گے، ایپ میں محکمہ زراعت کی معلومات اور کسانوں کی رائے بھی شامل کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے