اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف کے کاغذات پر اعتراض، سماعت 8 جنوری تک ملتوی

05 Jan 2024
05 Jan 2024

(لاہور نیوز) ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کے معاملے پر الیکشن ٹریبونل نے سماعت 8 جنوری تک ملتوی کر دی۔

دوران سماعت نواز شریف کی طرف سے بیرسٹر جہانگیر جدون ٹربیونل میں پیش ہوئے۔

الیکشن ٹریبونل نے کہا کہ ممبران پارلیمنٹ کی اہلیت کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی این اے 15 مانسہرہ سے اعظم خان سواتی نے چیلنج کیے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے