اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

خبردار!ملک میں اس وقت کونسے جعلی نوٹ سب سے زیادہ چل رہے ہیں؟سٹیٹ بینک نے بتا دیا

04 Jan 2024
04 Jan 2024

(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈائریکٹر فنانس قادر بخش کا کہنا ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹ سرکولیشن میں ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں ڈائریکٹر سٹیٹ بینک آف پاکستان قادر بخش کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مختلف بینکوں  کی جانب سے  مجموعی طور پر 35 ہزار کی تعداد میں جعلی کرنسی نوٹ رواں برس جمع کروائے گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں ملک بھر سے جعلی نوٹوں کے 20 ہزار کرنسی نوٹ پکڑے گئے ہیں، ایف آئی اے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رواں سال 25 ہزار مختلف مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک کو جمع کروائے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک نے اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ کے حوالے سے ای میل ایڈریس دیا ہوا ہےاگر کسی بینک کے اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکلتا ہے تو اس پرکرنسی نوٹ مالیت کا 100 گنا جرمانہ کیا جائیگا۔ انکا کہنا ہے کہ بینکوں پر اے ٹی ایم مشین میں ڈالے گئے نوٹ کی سی سی ٹی وی ویڈیو 90 دن تک رکھنا لازم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے