04 Jan 2024
(ویب ڈیسک) دسمبر 2023 میں سیمنٹ کی فروخت 4.63 فیصد اضافے سے 4.06 ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال دسمبر میں 3.881 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا گیا تھا ۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2023 کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.81 فیصد کمی سے 3.536 ملین ٹن رہی جبکہ دسمبر 2022 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.676 ملین ٹن رہی تھی۔
دسمبر 2023میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 155.85 فیصد کے نمایاں اضافہ سے 5 لاکھ 24ہزار 656 ٹن رہی جو دسمبر 2022 میں 2لاکھ 5ہزار061 ٹن رہی تھی۔ دسمبر 2023 میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 3.012 ملین ٹن رہی جو دسمبر 2022 میں 3.01 ملین ٹن رہی تھی۔
اس کے مقابلے میں جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکڑیوں نے دسمبر 2023 میں 20.50 فیصد اضافہ سے 1.048 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا۔