اپ ڈیٹس
  • 299.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر کا پانچ بڑے شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ

04 Jan 2024
04 Jan 2024

(لاہور نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک کے پانچ بڑے شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  ایف بی آر کی جانب سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پانچ بڑے شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے سے 100 ارب روپے کا ریونیو متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک بھر کے 35 لاکھ ریٹیلرز پر ایف بی آر نے ٹیکس لگانے کیلئے سکیم تیار کرلی  ہے، پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں کے ریٹیلرز پر ٹیکس لگے گا۔

ایف بی آر  ذرائع کے مطابق ملک بھر کے ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کیے جانے سے تقریباً 300 ارب سے زائد آمدن متوقع ہے، دکان کے سائز اور سالانہ آمدن پر ٹیکس عائد کیا جائے گا جو ماہانہ کی بنیاد پر اکٹھا کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سکیم مکمل طور پر تیار ہے حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر اسے لانچ کر دیا جائے گا۔

ریٹیلرز کی سالانہ آمدن پر تقریباً 10 فیصد سے زائد تک ایڈوانس ٹیکس عائد کیا جائے گا، سکیم کے تحت تمام شعبوں سے منسلک کاروبار اور افراد پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے