اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پیپلز پارٹی کے پاس پلان ہے، عوام کی قسمت بدلیں گے، بلاول بھٹو

04 Jan 2024
04 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے پاس پلان ہے، پیپلز پارٹی عوام کی قسمت بدلے گی۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ذوالفقار میو کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں، این اے 125 سے پیپلز پارٹی ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، پیپلز پارٹی ہر حلقے سے جیتنے کے لئے الیکشن لڑ رہی ہے، ہم حکومت بنانے کے لئے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم نفرت، تقسیم، گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ہم اپنا منشور عوام کے پاس لے کر جائیں گے، کارکن گھر گھر جا کر 10 نکاتی ایجنڈا پیش کریں، ہم اپنے وعدوں کو پورا کریں گے، آپ نے عوام کو سمجھانا ہے، (ن) لیگ، پی ٹی آئی نہیں پیپلزپارٹی عوام کی نمائندگی کرے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے پاس پلان ہے ہم تنخواہوں کو دگنا کریں گے، ہم غریب طبقے کو مفت بجلی دیں گے، نوجوانوں سے وعدہ ہے مفت اور معیاری تعلیم دلوائیں گے، کشمیر سے لے کر کراچی تک پیپلز پارٹی نے پہلے بھی کام کیا اب بھی کر کے دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چوتھا وعدہ ہر شخص کو مفت علاج کی سہولت دیں گے، یہ (ن) لیگ، پی ٹی آئی کی طرح جھوٹا وعدہ نہیں ہو گا، سندھ کے ہر ضلع کی طرح پنجاب میں بھی مفت علاج کی سہولیات دیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انہوں نے رائے ونڈ میں کوئی دل کا ہسپتال نہیں بنایا، خود لندن سے علاج کراتے ہیں، 8 فروری کو ان کو دل کی تکلیف ہونی ہے، ہم ان کے لئے رائے ونڈ میں دل کا ہسپتال بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب، بانی پی ٹی آئی نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے نام کو تبدیل کرنے کی کوشش کی، ہم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو وسیع کریں گے، مزدوروں کو بےنظیر مزدور کارڈ دلوائیں گے، نوجوانوں کو یوتھ کارڈ دلوائیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم اقتدار میں آکر یونین کونسل کی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کریں گے، ہمارا ٹریک ریکارڈ ہے ہم اپنے وعدے پورے کریں گے، پیپلز پارٹی کے منشور کو گھر، گھر لے کر جائیں، نفرت کی سیاست کو دفن کر کے ہم عوام کی قسمت بدلیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے