اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر

04 Jan 2024
04 Jan 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول معمول پر نہ آسکا۔

 کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جسکے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 کراچی سے آنے والی قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹے 40 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی، پاکستان ایکسپریس 4 گھنٹے 30 منٹ لیٹ  پہنچی، ملت ایکسپریس 4 گھنٹے 20 منٹ، رحمان بابا ایکسپریس 3 گھنٹے 20 منٹ جبکہ فرید ایکسپریس 2 گھنٹے لیٹ ہے۔

خیبر میل ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ،تیز گام ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ،شالیمار ایکسپریس 1 گھنٹہ 15 منٹ،کراچی ایکسپریس اور جعفر ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ لیٹ ہوئی۔

اس کےعلاوہ پاک بزنس، گرین لائن ایکسپریس،عوام ایکسپریس 1،1 گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے