اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

میلبرن ٹیسٹ میں شاہینوں کو شکست،مصباح الحق نے ہارکی وجہ بیان کردی

29 Dec 2023
29 Dec 2023

(ویب ڈیسک) سابق کپتان اور سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے میلبرن ٹیسٹ میں ناقص فیلڈنگ کو شکست کی بڑی وجہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے بیان میں مصباح الحق کا کہنا تھاکہ میلبرن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم مجموعی طور پر بہتر کھیلی لیکن اہم مواقع ضائع ہونے سے پوزیشن خراب ہوئی، میچ کی دونوں اننگز میں 2  اہم  کیچ ڈراپ کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بطور کپتان شان مسعود نے بہتر فیصلے کیے اس کی بیٹنگ کارکردگی بھی سب سے بہتر رہی۔ آسٹریلیا میں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے کنڈیشنز مشکل ترین ہوتی ہیں کسی بھی ٹیم کے لیے وہاں پرفارمنس دینا آسان نہیں رہا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اپنی سرزمین پر آسٹریلیا کو شکست دینا بہت مشکل کام ہے، پاکستان کھلاڑی بہت کم تیاری کے ساتھ سیریز کھیلنے گئے، لڑکے بھی زیادہ تجربہ کار نہیں تھے، پاکستانی ٹیم کو زیادہ اچھی تیاری کے ساتھ وہاں جانا چاہیے تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے