اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماورا حسین کا اپنی ’کرسمس پوسٹ‘ کے دفاع میں سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب

27 Dec 2023
27 Dec 2023

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ماورا حسین کرسمس کی مبارکباد دینے اور کرسمس کے لیے گھر میں درخت سجانے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی تھیں۔

اداکارہ  نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنے گھر میں کرسمس کے لیے درخت سجا رہی تھیں۔

یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ماورا حسین نے دنیا بھر کی عیسائی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اب اداکارہ نے ایک صارف کو تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ دل میں ہوتا ہے وہ درخت پر نہیں ہوتا۔

hhhhh

انہوں نے مزید لکھا کہ جو کام انہوں نے کیا ہے اس سے اقلیتوں کو ساتھ شامل کرنے کا احساس ہوتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے صارفین سے کہا کہ یہ کام وہ خود کررہی ہے اس لئے ضرری نہیں کہ سب لوگ اس کام کو کریں۔

ماورا حسین کی ویڈیو پر صارفین نے سخت تنقید کی اور انہیں اسلامی تعلیمات کا غور سے مطالعہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے