اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جذبہ خیرسگالی: پاکستان ٹیم نے آسٹریلوی کھلاڑیوں اوراہلخانہ کو تحائف پیش کیے

26 Dec 2023
26 Dec 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ان کی فیملیز کو کرسمس پرتحائف پیش کیے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کردی جس میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو آسٹریلوی کھلاڑیوں اور ان کی فیملیز کو کرسمس کی مبارکباد اور تحفے پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

آسٹریلوی کھلاڑیوں کو میلبرن ٹیسٹ سے قبل نیٹ پریکٹس کے دوران پاکستان ٹیم کی طرف سے تحفے پیش کیے گئے۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں اور ان کے اہلخانہ نے تحائف پر پاکستانی پلیئرز اور ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے